روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا کہ روسی حکومت نے پاکستان سمیت 52 ممالک کے ساتھ فضائی روابط پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی کابینہ کے سربراہ کی حکومتی پارٹی متحدہ روس کے اراکین کے ساتھ ملاقات روسیہ 24 ٹی وی چینل نے نشر کی گئی۔ اس ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ 9 اپریل سے ہم COVID-19 کی وجہ سے عائد پابندیاں ہٹا رہے ہیں، جس کا اطلاق روس اور دیگر کئی ممالک کے درمیان ہماری باقاعدہ اور چارٹر پروازوں پر ہوگا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم 52 ممالک کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کر رہے ہیں، جن میں ارجنٹائن، بھارت، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک شامل ہیں جو ہمارے دوست ہیں ۔
مشسٹن نے کہا کہ وفاقی آپریشنل ہیڈ کوارٹر نے ان ممالک کی فہرست ترتیب دی ہے جس میں COVID-19 کی وجہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ اس فہرست میں الجزائر، ارجنٹائن، افغانستان، بحرین، بوسنیا اور ہرزیگوینا، بوٹسوانا، برازیل، وینزویلا، ویت نام، ہانگ کانگ، مصر، زمبابوے، اسرائیل، بھارت، انڈونیشیا، اردن، عراق، کینیا، چین، شمالی کوریا، کوسٹا ریکا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کویت، لبنان، لیسوتھو، ماریشس، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، موزمبیق، مالڈووا، منگولیا، میانمار، نمیبیا، عمان، پاکستان، پیرو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، شام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، تیونس، ترکی، یوروگوئے ، فجی، فلپائن، سری لنکا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ اور جمیکا شامل ہیں.
Rospotrebnadzor نے EAEU سے آنے والوں کے لیے COVID-19 ٹیسٹ بھی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ زمینی راستے سے روس میں داخل ہونے والے افراد یکم اپریل سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں لے سکیں گے اور متعلقہ سوالنامہ پُر کر سکیں گے۔ ان تبدیلیوں کی منظوری آپریشنل ہیڈکوارٹر