ہومتازہ ترینیوکرین میں کرائے کی فوجیوں کے کیمپ پر روسی فوج کا حملہ

یوکرین میں کرائے کی فوجیوں کے کیمپ پر روسی فوج کا حملہ

یوکرین میں کرائے کی فوجیوں کے کیمپ پر روسی فوج کا حملہ

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین میں کرائے کی فوجیوں کے کیمپ پر روسی فوج نے حملہ کیا ہے. روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی شہر اودسا میں غیر ملکی جنگجوؤں کا ایک تربیتی کمیپ تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر اودیسا میں غیرملکی جنگجوؤں کے ایک کیمپ کو میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے- روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں بہت سے فوجی ساز وسامان بھی جو دونباس کے علاقے کے کئی شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں میں پہنچائے گئے تھے تباہ کردئے گئے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کو بھی مار گرایا گیا ہے۔ روسی صدر پوتن نے یوکرین میں نازی تفکرات کا خاتمہ اور یوکرین کو غیر مسلح کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا – روسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف یوکرین کو اسلحوں کی ترسیل اور جنگجوؤں کو بھیجنا حالات کو اور زیادہ پیچیدہ بنا دے گا اور یوکرین میں خونریزی کو ہوا دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل