ہومتازہ ترینیوکرینی فوج فرضی کیمیائی حملہ کرسکتی ہے، روس کی انتباہ

یوکرینی فوج فرضی کیمیائی حملہ کرسکتی ہے، روس کی انتباہ

یوکرینی فوج فرضی کیمیائی حملہ کرسکتی ہے، روس کی انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے انتباہ کیا ہے کہ یوکرینی فوج فرضی کیمیائی حملہ کرسکتی ہے. روس نے کہا ہے کہ ٹھوس اطلاعات ہیں کہ یوکرین، امریکہ کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ ویانا میں سیکورٹی اور اسلحہ کنٹرول مذاکرات میں شریک روسی نمائندے گاوری لوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین بیرونی حمایت سے ایک اور کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے پہلے روسی وزرات دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین خارکوف کے علاقے میں کیمیائی حملہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام روس پر عائد کیا جائے۔

روسی وزارت دفاع نے کلورین جیسے زہریلے مواد کی علاقے میں موجود گی کی تصدیق کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے کہا ہے کہ یوکرینی فورس نے خیمبروم کمپلکس کے انبار سے ایک سو بیس ٹن کلورین حاصل کیا ہے۔ قبل ازیں چیچن صدر رمضان قدیروف نے یوکرینی فوج پر رہائشی علاقوں کے قریب سفید فارسفورس کے حامل بموں کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل