یوکرین کا شہریوں پرمیزائل حملہ ثابت کرتا ہے ہمارا فوجی آپریشن درست تھا، روس
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شواہد واضح ہیں کہ یوکرین کی مسلح افواج کراماٹورک میں ایک ریلوے اسٹیشن کو توچکا-یو میزائل سے نشانہ بنانے کی ذمہ دار ہیں اور کیف حکومت کی یہ غیر انسانی کارروائیاں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ روسی خصوصی آپریشن کے اہداف جائز ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ سرد خونی اور گھٹیا طریقے سے شہری آبادی کو تباہ کرنے والا یوکرین ڈی پی آر اور ایل پی آر کے تحفظ کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے کے پیچھے یوکرین کی مسلح افواج کی ذمہ داری کا ثبوت واضح ہے کہ یہ وہی Tochka-U میزائل ہے جو صرف یوکرین کی فوج استعمال کرتی ہے، جس کے ٹکڑے سانحے کی جگہ سے ملے تھے۔ یہ میزائل روسی فوج کے پاس نہیں ہے.
بیان میں مزید کہا گیا کہ کیف حکومت کے اس طرح کے غیر انسانی اقدامات یوکرین کو غیر عسکری اور غیر نازی کرنے کے لیے روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کے درست ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ 8 اپریل کو کراماٹورک ریلوے اسٹیشن پر حملہ یوکرین کی مسلح افواج نے کیا تھا۔ اس سال 14 مارچ کو یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے اسی طرح کی وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا گیا تھا، جب دونیسک کے مرکز میں اسی طرح کے ٹوچکا-یو میزائل کے حملے میں 17 افراد ہلاک اور دیگر 36 افراد زخمی ہوئے تھے.