جرمنی کے فرینکفرٹ شہر میں روس کے حق میں ریلی
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن شہر فرینکفرٹ میں مقامی باشندے روس کی حمایت میں روسی جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔ جرمنوں نے یورپی ممالک میں روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مخالفت کی۔ جرمنی میں اس طرح کی روس حمایت میں ریلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے ایک روز قبل جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں 200 کاروں کی روسی جھنڈوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی۔ لوگوں نے “روسوفوبیا کو روکنے” اور “اسکولوں میں روسی بولنے والے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا نعرہ لگایا۔ احتجاج کے آغاز سے قبل روس اور جرمنی کے ترانے بجائے گئے۔ 5 مارچ کو برلن میں بھی روسی بولنے والے شہریوں کی حمایت میں ایک اجتماعی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے وسط میں واقع چوک میں 300 سے زیادہ لوگ جمع تھے۔ لوگ روسی پرچم اور سینٹ جارج ربن لے کر آئے تھے۔ انہوں نے جرمن حکام پر الزام لگایا کہ حال ہی میں برلن اور ملک کے دیگر شہروں میں روسی شہریوں اور روسی زبان بولنے والے افراد کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
19 مارچ کوروسی وزارت خارجہ کے پہلے یورپی شعبے کے ڈائریکٹرالیکسی پیرامونوف نے کہا کہ ہر اس روسی کے خلاف جدوجہد جس نے یورپ کی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور نازی فوج کے ظلم سے بچایا اس کے ساتھ ایسا رویہ اپنانا انتہائی غلط ہے۔ روسی سفارت کار کو امید ہے کہ یورپ میں رہنے والے ایسے لوگ جو روس مخالفت میں روسی شہریوں سے متعصب رویہ اپنا رہے ہیں ہوش میں آجائیں گے، اور اپنے لوگوں کے مفادات کو یاد رکھیں گے۔