ہومتازہ ترینیوکرین روسی فوجیوں پر الزام لگانے کے لیے شہریوں کو قتل کرنے...

یوکرین روسی فوجیوں پر الزام لگانے کے لیے شہریوں کو قتل کرنے لگا

یوکرین روسی فوجیوں پر الزام لگانے کے لیے شہریوں کو قتل کرنے لگا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سنٹر کے چیف میخائل میزنتسیف نے کہا کہ یوکرین مغرب کی حمایت سے لوگانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) میں شہریوں کے قتل عام کے ساتھ اشتعال انگیزی کی سازش کر رہا ہے تاکہ اس کا الزام روسی فوج پر عائد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کیف کے سرکاری حکام کئی مغربی ممالک کی حمایت سے، لوگانسک عوامی جمہوریہ میں عام شہریوں کے قتل عام کے ساتھ وحشیانہ اور بے رحمانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ بعد میں روسی مسلح افواج اور ایل پی آر کے فوجیوں پر الزام لگایا جا سکے۔ میزینٹسیف کے مطابق کیف کے علاقے میں راگووکا کمیونٹی میں اشتعال انگیزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یوکرائنی فوج مبینہ طور پر روسی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شہریوں کی اجتماعی تدفین کے مقامات کی تلاشی کے بارے میں ایک جعلی ویڈیو شوٹ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ یوکرین کے فرانزک ماہرین اور پولیس افسران کی ایک ٹیم اشتعال انگیزی میں شامل ہوگی تاکہ اسے مزید قابل اعتماد بنایا جائے.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نامہ نگار سیوروڈونٹسک ضلع کے کریمنایا شہر پہنچے ہیں اور انہوں نے مقامی ہسپتال کی عمارت میں رہائش اختیار کرلی ہے۔ وہ روسی فوجیوں کی طرف سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس کاروں کی مبینہ فروخت کے ساتھ یوکرین کی فوج کی اشتعال انگیزی کو ریکارڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے قوم پرستوں نے پوپیاسنایا ضلع میں بارودی مواد نصب کیا ہے اور جب لوگانسک پیپلز ریپبلک (ایل پی آر) کی افواج شہر کے قریب آئیں گی تو انہیں اڑانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل