ہومتازہ ترینروسی کمانڈوز نے یوکرینی شدت پسندوں کا سرغنہ مار ڈالا

روسی کمانڈوز نے یوکرینی شدت پسندوں کا سرغنہ مار ڈالا

روسی کمانڈوز نے یوکرینی شدت پسندوں کا سرغنہ مار ڈالا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے پیر کو دعویٰ کیا کہ روسی کمانڈوز نے یوکرین کے قوم پرست رائٹ سیکٹر گروپ کے ایک اہم سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے۔ تراس بوبانیچ پر ماسکو نے 2014 میں مشرقی یوکرین میں جنگ کے دوران سینکڑوں شہریوں کی ہلاکتوں کا الزام لگایا تھا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی کمانڈوز کی ایک ٹیم نے بوبانیچ کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ یوکرین کے علاقے خارکوف کے شہر ایزیم سے 5 کلومیٹر جنوب میں گشت پرتھا۔ جاری معلومات کے مطابق وہ رائٹ سیکٹر کا ڈپٹی کمانڈر تھا جو ریزرو آپریشنز کا ذمہ دار تھا۔ روسی وزارت دفاع نے بوبانیچ کی موت کے حالات بارے کوئی اطلاعات نہیں دیں رائٹ سیکٹر کے سوشل میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسے جمعہ کے روز ایزیم کے قریب قتل کر دیا گیا تھا اور اسے ایک “لیجنڈری قوم پرست” قرار دیا گیا تھا۔

یوکرینی شدت پسند تراس بوبانیچ دونیسک اور لوگانسک پیپلز ریپبلک کے سینکڑوں شہریوں کی موت کا ذمہ دار تھا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ 2019 سے یہ ریزرو یونٹس کی سرگرمیوں کے معاملات پر “لائٹ سیکٹر” کے ڈپٹی کمانڈر کے عہدے پر فائز تھا. وہ یوکرائنی نسل کی برتری کے نام نہاد نظریہ کے نظریات کے ماہرین میں سے ایک تھا، اس نے ذاتی طور پر یوکرین کی سرزمین پر روسی بولنے والی آبادی پرحملے کئے اور اس نے روسی آبادی کے قتل میں حصہ لیا۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی مسلح افواج یوکرائنی نو نازی تنظیموں کے سربراہوں کی تلاش اور تباہی جاری رکھے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل