ہومتازہ ترینمغرب کے خلاف اکیلا ڈٹ جانے پر روسی عوام صدر پوتن کے...

مغرب کے خلاف اکیلا ڈٹ جانے پر روسی عوام صدر پوتن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

مغرب کے خلاف اکیلا ڈٹ جانے پر روسی عوام صدر پوتن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

ماسکو(صداۓ روس)
مغرب کے خلاف اکیلا ڈٹ جانے پر روسی عوام صدر پوتن کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے. یوکرین کے خلاف اسپیشل آپریشن شروع کرنے کے بعد روسی صدر پوتن پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ روس کے باشندے اپنے صدر پر یوکرین کے آپریشن سے پہلے 67.2 فیصد اعتماد کرتے تھے جو اب بڑھ کر 81.6 فیصد ہو گیا ہے۔ VTsIOM نامی سرکاری ادارے کے سروے کے مطابق روسی شہری اپنے صدر ولادیمیر پوتن پر یوکرین کے آپریشن سے پہلے تک 67.2 فیصد اعتماد کرتے تھے لیکن یوکرین کے آپریشن کے بعد ان کا اپنے صدر کے بارے میں اعتماد بڑھ گیا ہے اور یہ بڑھ کر 81.6 فیصد ہو گیا ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف وسیع آپریشن شروع کیا ہے۔ روس کے مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ حالیہ سروے میں شامل 78.9 فیصد افراد نے پوتن کے اقدامات کی تائید کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سروے میں شامل جن افراد نے پوتن کے اقدامات کی تائید نہیں کی ہے ان کی تعددا 24.4 سے کم ہوکر 12.9 فیصد رہ گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق اس سروے کے نتائج اس سروے سے کافی ملتے ہیں جو 30 مارچ کو آزاد ادارے لواڈا نے کرائے تھے جس میں روسیوں نے کہا تھا کہ پوتن کی اقدامات پر متفق ہیں۔ یہ تعداد فروری میں 71 سے بڑھ کر 83 فیصد ہوگئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل