امید ہے نئی پاکستانی حکومت پاک روس تعاون جاری رکھے گی، صدر پوتن
ماسکو(صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن نے نومنتخب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے. اپنے مبارکبادی پیغام میں روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سرگرمیاں بطور سربراہ حکومت کثیر جہتی روس پاکستان تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ افغان تصفیہ اور بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے شراکت داروں کی بات چیت میں معاون ثابت ہوں گی۔