ہومانٹرنیشنلروس کے خلاف پابندیوں سے حالات خراب ہونگے، چین

روس کے خلاف پابندیوں سے حالات خراب ہونگے، چین

روس کے خلاف پابندیوں سے حالات خراب ہونگے، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے امریکا کو باور کروایا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں سے حالات خراب ہونگے. چین نے امریکہ سے یوکرین کے موجودہ حالات سے سوء استفادہ کرنے کے بجائے، کشیدگی کے حل اور جنگ کے خاتمے میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین میں صلح کے حصول کو آسان بنانے کے لئے موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے بجائے عملی اقدام کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں روس کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کے بارے میں رد عمل دکھایا اور واشنگٹن کی طرف سے غیر قانونی اہداف تک پہونچنے کے لئے تسلط کو باقی رکھنے کے ہتھکنڈے کے طور پر پابندیوں کے استعمال کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں بڑھانے سے حالات نہیں سدھریں گے بلکہ پینڈمک کے دور میں پابندیاں نئی مشکلات کا سبب بنیں گی۔ چین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس اور یوکرین واقعات کو الگ الگ ڈھنگ سے نقل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ کا ماننا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات کے پیشِ نظر حوادث کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر نتیجہ نکالنا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ نے گزشتہ پیر کو اپنے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین میں تنازعے کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات کی اپیل کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل