ہومتازہ ترینروسی مسلح افواج نے ماریوپول میں ایلیچ پلانٹ کو آزاد کروا لیا

روسی مسلح افواج نے ماریوپول میں ایلیچ پلانٹ کو آزاد کروا لیا

روسی مسلح افواج نے ماریوپول میں ایلیچ پلانٹ کو آزاد کروا لیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے سرکاری نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ الیچ کے نام سے منسوب ماریوپول آئرن اینڈ اسٹیل ورکس کو یوکرائنی قوم پرستوں سے مکمل طور پر آزاد کرایا گیا ہے۔ میجر جنرل نے کہا ماریوپول شہر میں روسی فوجیوں کے ایک گروپ اور ڈی پی آر کی عوامی ملیشیا کے یونٹوں نے جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں، یوکرائنی قوم پرستوں سے الیچ آئرن اینڈ اسٹیل ورکس کو مکمل طور پر آزاد کرالیا. میجر جنرل نے کہا کہ گزشتہ رات آپریشنل ٹیکٹیکل ایوی ایشن کے ذریعے یوکرین کی 13 فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ جن میں سے راکٹ لانچر گودام، آرٹلری ہتھیاروں کے دو ڈپو اور یوکرائنی فوجی سازوسامان کے 10 اڈے شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ Gusarovka اور Volobuevka کے علاقوں میں آرمی ایوی ایشن نے افرادی قوت اور یوکرائنی فوجی سازوسامان کے ذخیرے کو تباہ کر دیا، جس میں تین مضبوط مزاحمتی محاذ، 9 بکتر بند گاڑیاں اور مختلف مقاصد کے لیے گاڑیاں شامل ہیں. بنیاد پرست گروپ “ازوف” کے یوکرائنی قوم پرستوں نے فیکٹری کی عمارت کو قلعہ بند علاقے میں تبدیل کر دیا۔ 8 اپریل کو ازویشیا نے ماریوپول میں ایلیچ پلانٹ پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر روسی مسلح افواج کے حملے کی اطلاعات دی تھیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل