روس کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے، یوکرینی صدر کی امریکی صدر سے التجا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی امریکی فہرست میں شامل کریں۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ یہ اپیل اس ہفتے کے شروع میں بائیڈن کے ساتھ زیلنسکی کی فون پر گفتگو کے دوران کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، بائیڈن نے اس سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کیا، لیکن کہا کہ وہ ماسکو پر دباؤ بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر تجاویز کا مطالعہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے 5 اپریل کو 19 روسی سفارت کاروں کوغیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے میزبان ملک بیلجیم چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ اب جوابی اقدام کرتے ہوئے روس نے بھی یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔