ہومپاکستانپاک فوج کا سازش کے حوالے سے بیان درست ہے جس سے...

پاک فوج کا سازش کے حوالے سے بیان درست ہے جس سے متفق ہیں،امریکا

پاک فوج کا سازش کے حوالے سے بیان درست ہے جس سے متفق ہیں،امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سازش کے حوالے سے بیان درست ہے جس سے متفق ہیں. امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔ امریکا اورپاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا ترجمان نے کہا کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شہبازشریف کو پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستان میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے، اور اسی نیت سے ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل