ہومتازہ ترینروس اور چین کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج...

روس اور چین کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

روس اور چین کے درمیان مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی ریلوے (RZD) نے کہا کہ اس نے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ کنیکٹنگ اسٹیشنوں کے ذریعے مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روس اور چین کے درمیان اپریل میں ریل کارگو کی منتقلی زبایکالسک میں ماہانہ 27 فیصد اور گروڈیکووو میں 10 فیصد اضافہ ہوا. RZD نے مزید کہا کہ “قازقستان اور منگولیا کے راستے چین کو کارگو کی برآمد بڑھ رہی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ کوئلے کی بڑھتی ہوئی مقدار کے علاوہ، دیگر قسم کے کارگو بائیکل-امور (BAM) اور ٹرانس سائبیرین ریلوے کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔

گزشتہ سال کے مقابلے ان ریلوے پر نقل و حمل کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 3,500 سے زیادہ بھاری اور 1,700 منسلک ٹرینوں نے دونوں ممالک کی سپلائی چینز میں اسٹریٹجک راستے سے کارگو کی ترسیل کی۔ RZD نے کہا کہ اضافی کارگو کا حجم 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل