ہومتازہ ترینروس مخالف بیان بازی، اسرائیلی سفیر کی روسی وزارت خارجہ طلبی

روس مخالف بیان بازی، اسرائیلی سفیر کی روسی وزارت خارجہ طلبی

روس مخالف بیان بازی، اسرائیلی سفیر کی روسی وزارت خارجہ طلبی

ماسکو(صداۓ روس)
روس مخالف بیان بازی کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ کی روسی وزارت خارجہ طلبی ہوئی ہے. روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے روس مخالف بیان پر اسرائیلی سفیر کو ماسکو میں طلب کیا۔ اخبار ہاآرتص کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے اتوار کو اسرائیلی سفیر الکس بن زویی کو، اسرائیلی وزیر خاربہ یئیر لیپد کے روس مخالف بیان پر طلب کر لیا۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل یوکرین جنگ کے درمیان روس مخالف اپنے بیان سے فلسطین میں اپنے جرائم منجملہ اس سرزمین کے لوگوں کے قتل عام کو چھپانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یئیر لپید نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں روس کی رکنیت ختم کئے جانے سے متعلق ووٹنگ کی حمایت میں روس پر یوکرین میں جنگی جرائم انجام دینے کا الزام لگایا۔ روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی اس کونسل میں ووٹنگ کے بعد لپید کے بیان کو افسوسناک قرار دیا تھا۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل مسئلۂ فلسطین اور اس سرزمین کے لوگوں کے قتل عام سے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے یوکرین کے مسئلہ کو استعمال کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل