ہومانٹرنیشنلاسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ...

اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس

اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس

روم (انٹرنیشنل ڈیسک)
پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے. ویٹیکن سٹی میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر منایا گیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ پوپ فرانسس نے مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس دوران پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا بھی کی بطور خاص اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح فجر کی نماز کے وقت مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارنے کی کاروائی کی۔ اس دوران نمازیوں پر تشدد بھی کیا گیا، جس میں 19 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیے۔ دو روز قبل بھی مسجد میں چھاپے میں سو سے زیادہ نمازی زخمی ہوئے اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں یوکرین میں جاری جنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور امن کی اپیل کی۔ پاپائے روم نے امسالہ ایسٹر کو ’جنگ والا ایسٹر‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ لوگ تکلیف میں ہیں اور ان کے مصائب ختم ہونا چاہییں۔ اس سے قبل بھی پوپ فرانسس نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ پر غم کا اظہار کرچکے ہیں اور یوکرین میں امن بحال کرنے کی اپیل بھی کرچکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین میں اس وقت خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، یہ صرف فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لا رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل