ہومانٹرنیشنلجنگی طیاروں کی ہنگامی پروازوں کی تعداد بڑھ گئی، جاپان

جنگی طیاروں کی ہنگامی پروازوں کی تعداد بڑھ گئی، جاپان

جنگی طیاروں کی ہنگامی پروازوں کی تعداد بڑھ گئی، جاپان

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں کی ہنگامی پروازوں کی تعداد بڑھ گئی ہے. جاپان کی فضائی سیلف ڈیفنس فورس، اے ایس ڈی ایف، کے لڑاکا طیاروں نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال 2021 میں ایک ہزار چار مرتبہ ہنگامی طور پر اُڑان بھری جس کی بڑی وجہ چینی طیارے تھے۔جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لڑاکا طیاروں کی ہنگامی پروازوں کی یہ تعداد اس سے پہلے کے مالی سال کی نسبت 279 زیادہ اور ریکارڈ پر اب تک کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

اے ایس ڈی ایف کے طیاروں کی ہنگامی اُڑان کے 722 واقعات کی وجہ جاپان کی جانب بڑھتے ہوئے چینی طیارے تھے۔ یہ کُل پروزاوں کا تقریباً 70 فیصد اور ایک سال پہلے کی نسبت 260 زیادہ تعداد ہے۔ وزارتی حکام کا کہنا ہے ان میں سے بہت سے واقعات کی وجہ چینی جاسوس طیارے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ ان واقعات کی وجہ سے یہ بات یقینی ہے کہ چین خفیہ معلومات حاصل کرنے کی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اے ایس ڈی ایف طیاروں کی ہنگامی اُڑان کے 266 واقعات کی وجہ روسی طیارے تھے۔ یہ تعداد ایک سال قبل کی نسبت 8 زیادہ ہے۔

گزشتہ نومبر میں جاپانی سرزمین کے قریب چینی اور روسی بمبار طیاروں کی مشترکہ پروزاوں کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔ اُن کی ایسی مشترکہ کارروائیوں کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے۔ مالی سال 2016 میں اے ایس ڈی ایف کے طیاروں کی ہنگامی اُڑان کے ریکارڈ بلند، ایک ہزار ایک سو اڑسٹھ واقعات ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل