ہومتازہ ترینروس میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، روسی وزیر خزانہ

روس میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، روسی وزیر خزانہ

روس میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، روسی وزیر خزانہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف نے پابندیوں کے دوران ملکی معیشت کے استحکام کو بڑھانے کے بارے میں حکومتی کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ روس میں مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے کیونکہ مالیاتی منڈیوں کی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، مالیاتی منڈیوں میں استحکام کی بدولت افراط زر کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔ روسی وزیر خزانہ نے معیشت میں شرح سود پر مالی استحکام کے مثبت اثر کے بارے بھی بتایا. وزیر کے مطابق طویل مدتی فیڈرل لون بانڈ کی شرحیں کم ہو کر %10.5 ہو گئی ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ انڈیکیٹر گرتا رہے گا کیونکہ مہنگائی کم ہوتی جائے گی۔ سلوانوف نے زور دیا کہ بینک آف روس نے افراط زر کے خطرات پیدا کیے بغیر شرح سود کو کم کرنا شروع کر دیا ہے۔ افراط زر کی مزید سست روی سے معیشت میں شرح سود میں کمی اور اس کے نتیجے میں، کاروباری سرگرمیوں کی توسیع کے لیے قرضوں کی استطاعت میں بھی مدد ملے گی.

اقتصادی ترقی کے وزیر میکسم ریشیٹنیکوف نے کہا کہ روسی معیشت نے اپنے خلاف لگائی گئی پابندیوں کا پہلا جھٹکا برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو پہلی بار پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمیں پیداواری زنجیروں، لاجسٹکس کی تنظیم نو کرنے اور معیشت میں ساختی تبدیلیاں کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ یہ بڑی حد تک حکومت اور بینک آف روس کی طرف سے فوری طور پر اٹھائے گئے اور نافذ کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ روسی فیڈریشن کے صدر کی ہدایت کے مطابق مطلوبہ اقدامات اٹھا رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل