ہومانٹرنیشنلروسی گیس پر پابندی جرمن، یورپی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے،...

روسی گیس پر پابندی جرمن، یورپی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، جرمنی

روسی گیس پر پابندی جرمن، یورپی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، جرمنی

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسپیگل میگزین میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ گیس کی اچانک پابندی یوکرین میں فوری امن نہیں لائے گی اور جرمنی کے لیے سنگین اقتصادی بحران سے بچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نہیں سمجھتا کہ گیس کی پابندی یوکرین میں جاری جنگ کو روک دے گی. شولز نے کہا کہ دوسرا آپ کہہ رہے ہیں روس کی گیس سے ہم کما رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہم ایک بڑے معاشی بحران سے بچنا چاہتے ہیں، لاکھوں ملازمتوں کے نقصان اور پلانٹس کے شٹ ڈاؤن سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے ہماری معیشت بیٹھ جائے گی۔ اس لئے روسی گیس کی اچانک بندش سے نہ صرف ہمارے ملک بلکہ پورے یورپ کے لیے سنگین نتائج ہوں گے. جرمن ماہرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روسی گیس کی بندش ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگی اور اس سے شدید معاشی نقصان ہوگا۔ تاہم برلن مستقبل میں روسی توانائی کے وسائل کو وقت کے ساتھ ترک کرنے پر کام کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر کے مطابق گیس کی پابندی سے یوکرین میں تنازع نہیں رکے گا بلکہ اس سے جرمنی سمیت یورپی یونین کے ممالک کو شدید معاشی نقصان پہنچے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل