ہومانٹرنیشنلجاپان نے کوریل جزائر پر روس کا قبضہ قرار دے دیا

جاپان نے کوریل جزائر پر روس کا قبضہ قرار دے دیا

جاپان نے کوریل جزائر پر روس کا قبضہ قرار دے دیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کی وزارت خارجہ نے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اپنی سالانہ بلیو بک ڈپلومیسی رپورٹ میں کوریل جزائر کے جنوبی حصے کو “غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ” قرار دیا ہے۔ جاپان شمالی کوریل جزائر جسے علاقہ جات کہتا ہے جاپان اور روس کے درمیان سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے جاپان نے کوریل جزائر یعنی شمالی علاقہ جات کے بارے کہا کہ یہ ایسے جزیرے ہیں جن پر جاپان کی خودمختاری ہے اور جو جاپان کا موروثی حصہ ہیں، لیکن اس وقت ان پر روس کا قبضہ ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے بھی علاقائی مسئلے کو حل کرنے اور امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے فعال طور پر مذاکرات کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

اس کے علاوہ دستاویز میں یہ جملہ بھی شامل تھا کہ یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن “بین الاقوامی نظام کی بنیادوں، جیسے قانون کی حکمرانی اور طاقت کے استعمال کی ممانعت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی صورتحال کے پس منظر میں جاپانی فریق اب شمالی علاقوں” کی ملکیت پر مذاکرات کے مزید طریقہ کار کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، جاپانی وزارت خارجہ کا دعویٰ کہ روس نے مبینہ طور پر حالیہ برسوں میں “سرد جنگ کے بعد کھوئے ہوئے اثر و رسوخ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پڑوسی ممالک کے علاقوں کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل