ہومانٹرنیشنلروس کے شعبۂ توانائی پر پابندی نہیں لگا سکتے، یورپی یونین

روس کے شعبۂ توانائی پر پابندی نہیں لگا سکتے، یورپی یونین

روس کے شعبۂ توانائی پر پابندی نہیں لگا سکتے، یورپی یونین

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس کے شعبۂ توانائی پر پابندی نہیں لگا سکتے. یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اس یونین کے اراکین کے درمیان روس کے انرجی کے شعبے پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جوزف بورل نے کہا کہ روسی تیل و گیس کی درآمدات پر تنبیہ کے طور پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے یا مکمل پابندی عائد کرنے کے لئے یورپی یونین کے تمام اراکین کی بھرپور حمایت حاصل نہیں ہے. یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تیل و گیس پر مکمل پابندی کے لئے حتمی تجویز ابھی زیرغور نہیں ہے اور روس کے انرجی کے شعبے پر پابندی کے بارے میں یورپی یونین کے آئندہ مہینے کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

جوزف بورل نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے تمام ممالک روسی تیل و گیس پر انحصار ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یورپی یونین آخرکار اپنا انحصار کم کرے گی۔ روزنامہ ڈی ویلٹ نےلکھا ہے کہ یورپی کمیشن اس ہفتے روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے پیکیج میں کچھ تجاویز دے سکتا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے ہی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف پابندیوں اور دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل