آغا اسلم یوگنڈا
پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے سینکڑوں معذور مسلم خاندانوں میں عید پیکج کے تحت ان کی نماءندہ تنظیم انجمن معذوراں سنٹرل کمپالا کے ذریعے بلیو سکول میں راشن تقسیم کیا ۔ اس تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے ایک چار رکنی وفد نے شرکت کی ۔ جناب غلام ربانی چیرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا ، عمران ندیم جنرل سیکرٹری ، آ غا اسلم میڈیا کورڈینیڑراور حسنین علی نے شرکت کی ۔ اس دلفریب پروگرام کی مہمان خصوصی منسا کبانڈا وزیر برائے کمپالا امور تھیں۔
اس تقریب میں سلیم اھورو میئر کمپالا شھر بھی شہر بھی شریک ہوئے ۔انجمن معذوراں کی صدر حاجاتی نفیسہ نے پاکستانی وفد کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور اس عظیم کام مین پاکستانی کمیونٹی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ یوگنڈا میں بسنے والے تمام پاکستانی آنیدہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔ سلیم میئر کمپالا نے پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے اس جز بے اور خیراتی کام کی تعریف کی ۔
عمران ندیم جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے ماضی قریب میں کئے گئے مختلف پروگراموں سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔۔ آخر میں مہمان خصوصی عزت مآب محترمہ منسا کبانڈا وزیر کمپالا نے پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کی مقامی غریب مسمانوں کی امداد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا دل کھول کر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستانی کمیونٹی آئندہ بھی اسی جذبےسے اس نیک کام کو جاری رکھنے کا بھرپور مشورہ دیا۔۔ تقریب کے خاتمے پر محترمہ منسا کبانڈا وزیر کمپالا ، غلام ربانی چیرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا، عمران ندیم جنرل سیکرٹری اور آغا اسلم میڈیا کورڈینیڑرنے معذور مسلمانوں میں راشن تقسیم کیا۔۔