ہومانٹرنیشنلچینی بحریہ کا جہاز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا، جاپان کا...

چینی بحریہ کا جہاز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا، جاپان کا الزام

چینی بحریہ کا جہاز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا، جاپان کا الزام

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی بحریہ کا جہاز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا ہے. جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق، چینی بحریہ کا ایک جہاز جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچر کاگوشیما کے نزدیک جاپان کی علاقائی سمندری حدود میں داخل ہوا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق یہ سروے جہاز کُوچی نو ایرابُو جزیرے کے مغرب میں جاپانی سمندری حدود سے متصل زون میں منگل کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دیکھا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ جہاز جاپانی علاقائی سمندری حدود میں رات گیارہ بجے کے قریب داخل ہوا۔

وزارت کے حکام کے مطابق یہ چینی بحری جہاز یاکُوشیما جزیرے کے جنوب میں بدھ کے روز علی الصبح دو بجکر دس منٹ کے قریب جاپانی سمندری حدود سے باہر نکل گیا اور جنوب مشرق کی سمت روانہ ہوگیا۔ وزارت نے کہا ہے کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے چین کو جاپان کی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ یہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں چین کے کسی بحری جہاز کے داخل ہونے کی تصدیق کا یہ پانچواں اور گزشتہ سال نومبر کے بعد پہلا واقعہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل