ہومتازہ ترینیورپ روس کے بغیر کم از کم ایک سال گزارا کرے، روسی...

یورپ روس کے بغیر کم از کم ایک سال گزارا کرے، روسی پارلیمنٹ

یورپ روس کے بغیر کم از کم ایک سال گزارا کرے، روسی پارلیمنٹ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی پارلیمنٹ ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو کم از کم ایک سال تک روس کے بغیر رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یورپی یونین دوسروں کے اخراجات پر رہنے کی عادی ہے، انہوں نے کہا کہ یورپ پہلے زیر قبضہ اپنی کالونیوں کے اخراجات پر رہتا تھا اور اب ان کو روس کی گیس، تیل اور توانائی چاہئے جس سے یہ اپنے گھر اور چولہے گرم رکھ سکیں. سپیکر روسی دوما نے بتایا کہ یورپی ہم سے کہتے ہیں کہ آئندہ سات سالوں میں ہم روسی گیس کا استعمال چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا جواب دینے کا حق ہے ہم کیوں انتظار کریں؟ اگر آپ اسٹریٹجک تعلقات سے انکار کرتے ہیں تو کم از کم ایک سال روس کے بغیر رہ کر دیکھیں.

روسی ریاستی دوما کے اسپیکر نے بعض یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ درست فیصلہ ہے۔ ایسے اقدامات غیر دوست ممالک کے خلاف اٹھائے جائیں۔ جبکہ دوسری طرف زیادہ سے زیادہ ممالک روس کے ساتھ روبل میں گیس کی ادائیگی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل