ہومانٹرنیشنلروسی فضائی حدود پابندی،جرمن چانسلرکے طیارے کی خطرناک زون میں پرواز

روسی فضائی حدود پابندی،جرمن چانسلرکے طیارے کی خطرناک زون میں پرواز

روسی فضائی حدود پابندی،جرمن چانسلرکے طیارے کی خطرناک زون میں پرواز

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز کے ایئر بس A350 نے جاپان سے پرواز کرتے ہوئے شمالی قطب کو عبور کیا تاکہ روسی فضائی حدود میں داخل نہ ہو، یاد رہے روس اور یورپی ممالک نے ایک دوسرے کے لئے فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سفر میں تقریباً 13.5 گھنٹے لگے جب کہ طیارے کو 12.3 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔ جبکہ اگر یہ طیارہ روس کے راستے پرواز کرتے ہوئے جاپان جاتا تو اس کی پرواز کے دورانیے میں 1 گھنٹہ 20 منٹ کی کمی ہو سکتی تھی. اس کے علاوہ یہ طیارہ انتہائی غیر آباد حدود سے پرواز کرتا ہوا اپنی منزل تک گیا، اس دوران اگر اس پرواز کو کسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہو جاتا تو یہ طیارہ کسی بھی بڑے سانحے کا شکار بن سکتا تھا.

نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی جانے کے لیے طیارے نے الاسکا کو عبور کیا جس کے بعد اس نے مغرب کا رخ کیا اور آرکٹک اوقیانوس اور فن لینڈ کے اوپر سے پرواز کی۔ ایویشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قطب شمالی پر پروازیں انتہائی کم ہیں، یہاں تک کہ تجربہ کار پائلٹ بھی ان پروازوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فضائی ماہرین کے مطابق پروازیں جتنی آبادی کے قریب سے پرواز کریں گی ان کے لئے ہنگامی صورت حال میں قریب ترین ہوائی اڈے میں طیارے کو اترانا آسان ہوگا. اس بات سے پتا چلتا ہے کہ جرمن چانسلر نے یہ پرواز انتہائی رسک لے کر کی جس میں خطرات موجود تھے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل