ہومتازہ ترینروسی بینک یوکرین میں قائم ہوگا، لین دین روبل میں کرے گا

روسی بینک یوکرین میں قائم ہوگا، لین دین روبل میں کرے گا

روسی بینک یوکرین میں قائم ہوگا، لین دین روبل میں کرے گا

ماسکو(صداۓ روس)
انٹرنیشنل سیٹلمنٹ بینک جلد ہی روسی فیڈریشن کے زیر کنٹرول خیرسن ریجن میں کام شروع کر دے گا۔ اس بات کا اعلان علاقائی انتظامیہ کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے کیا۔ انہوں نے خیرسن اور زاپوروزئے 24 ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے روسی کنٹرول میں آنے والے ریجن میں روسی کرنسی کا استعمال ہوگا. اس سے پہلے بھی سالڈو نے کہا تھا کہ یوکرین کے فوجیوں کے خیرسن پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیف حکومت نے شہر کے باشندوں کو چھوڑ دیا ہے، کیونکہ کیف کی جانب سے اس ریجن میں رہنے والے تمام یوکرینی باشندوں کی تنخواہیں اور پنشنیں روک لی ہیں. اس کے علاوہ یوکرین کے ویرخونا راڈا کے ایک سابق نائب اولیکسی زوراوکو نے بھی کہا تھا کہ خیرسن کے علاقے میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو یوکرینی حکومت کی جانب سے ادائیگیاں بند کر دی گئی ہیں۔

خیرسن اوبلاست ریسکیو کمیٹی کے سربراہ کیرل اسٹریموسوف نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ 1 مئی سے خیرسن ریجن میں ایک روبل زون متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بنیادی طور پر پنشنرز، سماجی طور پر کمزور طبقوں اور آبادی کے کمزور طبقوں کی مالی مدد کے لیے روبل کی مکمل منتقلی چار سے پانچ ماہ کے اندر کی جائے گی۔ ان کے مطابق، یوکرین کے مالیاتی ڈھانچے اور رقم کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے روبل میں منتقلی ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل