ہومتازہ ترینایٹمی جنگ کے خطرات موجود ہیں، روس کا پھر انتباہ

ایٹمی جنگ کے خطرات موجود ہیں، روس کا پھر انتباہ

ایٹمی جنگ کے خطرات موجود ہیں، روس کا پھر انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے پھر انتباہ کیا ہے کہ ایٹمی جنگ کے خطرات موجود ہیں. روس یوکرین فوجی محاذ آرئی کےدوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایٹمی جنگ کے امکان کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی قسم کے مسلح تصادم کی روک تھام ضروری ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیٹو کے رکن ممالک روس اور یوکرین کے درمیان امن سمجھوتے کو سبوتاژ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے نیٹو اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ بند کردیں ۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیر دفاع نے آٹھ ہزار برطانوی فوجیوں کو درجنوں ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کے ساتھ مشرقی یورپ میں تعنیات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے یوکرین میں بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرانے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کے محکمہ تخفیف اسلحہ کے سربراہ ولادیمیر پریماکوف نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین میں امریکہ کی بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں کے جائزے کی غرض سے روسی پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ سمیت بعض امریکی عہدیداروں کو دعوت نامے جاری کیے ہیں ۔ اس سے پہلے روسی فوج نے کہا تھا کہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم تیس سے زائد، بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں میں امریکی وزارت دفاع کا خصوصی شعبہ ملوث ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل