روس یوکرین کے تین ریجنز کو ضم کرلے گا، امریکا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے تین ریجنز کو ضم کرلے گا. امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ‘انتہائی قابل اعتماد‘ خفیہ اطلاعات ہیں کہ روس وسط مئی تک لوہانسک اور دونیسک سمیت تین یوکرینی علاقوں کو اپنے ریاستی علاقے میں ضم کر لے گا۔ جاری بیان کہا گیا کہ ماسکو مشرقی یوکرین کے کچھ حصوں خاص طور پر لوہانسک اور دونیسک جیسے علاقوں کو باضابطہ طور پر اپنے ریاستی علاقے میں ضم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے لیے امریکی سفیر مائیکل کارپینٹر کے مطابق، ’’روس مئی کے وسط میں کسی بھی وقت ان یوکرینی علاقوں کو روسی ریاستی علاقے میں شامل کرنے کے لیے کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے پاس خیرسن کے خطے کے لیے بھی اسی طرح کا ایک منصوبہ ہے۔ کارپینٹر نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ یہ ’’خفیہ اطلاعات انتہائی قابل اعتبار ہیں۔ موجودہ صورت حال ایسی ہے کہ روس مشرق کے جن علاقوں کو کنٹرول کر چکا ہے، ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ہی وہ مشرقی بندرگاہی شہر اوڈیسا پر بھی گولہ باری جاری رکھے گا۔