ہومتازہ ترینروس نے جاپانی وزیراعظم کو بلیک لسٹ کردیا

روس نے جاپانی وزیراعظم کو بلیک لسٹ کردیا

روس نے جاپانی وزیراعظم کو بلیک لسٹ کردیا

ماسکو(صداۓ روس)
جاپانی وزیراعظم Fumio Kishida کو روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام جاپانی وزیراعظم کشیدا کی انتظامیہ کی زیرقیادت روس مخالف منظم مہم کے جواب میں آیا ہے۔ ماسکو نے جاپان کے 63 حکام اور عوامی شخصیات کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جن میں ملک کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور انصاف کے وزراء بھی شامل ہیں۔ ان سب پر روس میں داخلے پر پابندی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ٹوکیو پر روسی فیڈریشن کے خلاف ناقابل قبول بیان بازی، جس میں بدنامی اور براہ راست دھمکیاں شامل ہیں کا الزام لگایا ہے. روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس مخالف زہر آلودہ زبان کو جاپانی عوامی شخصیات، ماہرین اور جاپانی میڈیا کے نمائندوں نے دہرایا ہے اور روس کو مکمل طور پر تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

روس نے فروری کے آخر میں یوکرین میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیا، جس کے بعد جاپان نے ماسکو کے خلاف عائد مغربی پابندیوں کی حمایت کی، جس میں روسی افراد کے اثاثے منجمد کرنا، بعض اشیا کی درآمد پر پابندی لگانا اور کوئلے کی درآمدات کو مرحلہ وار بند کرنا شامل ہے (جو ملک کی کوئلے کی ضروریات کا تقریباً 11 فیصد پورا کرتا ہے۔ )

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل