ہومانٹرنیشنلسری لنکا میں بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی...

سری لنکا میں بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

سری لنکا میں بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا میں بھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے. سری لنکا میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔ کولمبو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ، یونائٹیڈ پیپلز فورس ، یوپی ایف نے، سجیتھ پریما داسا کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا پایا ابی واردنا کو ملک کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔ سری لنکا میں حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کے سنگین معاشی بحران کو حل کرنے اور عوام کو معیاری زندگی دینے سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سری لنکا میں حزب اختلاف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایسی حالت میں پیش کی ہے کہ پورے ملک میں صدر گوٹا بایا راجا پاکسے اور ان کے بھائی وزیراعظم مہندا پاکسے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ عوام صدر اور وزیر اعظم دونوں سے اقتدار سے ہٹنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ سری لنکا کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی یونائٹیڈ پیپلز فورس نے ایسی حالت میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے کہ اس کے پاس پارلیمنٹ میں کل چون نشستیں ہیں اورتحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے، دو سو پچیس ووٹوں کی ضرورت ہوگی ۔ یوپی ایف کو امید ہے کہ وہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں اور حکمراں جماعت کے منحرف اراکین کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد پاس کروا لے گی

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل