ہومتازہ ترینروس نے یورپ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو نہیں دھمکایا، روسی...

روس نے یورپ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو نہیں دھمکایا، روسی سفیر

روس نے یورپ میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کو نہیں دھمکایا، روسی سفیر

ماسکو(صداۓ روس)
امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے نیوز ویک کے لیے ایک مضمون میں کہا کہ روس سے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو خطرہ نہیں ہے اور روس یوکرائنی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو دھمکیاں نہیں دیتا بلکہ اس کے برعکس یوکرائنی بحران کو بڑھنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم روسی خصوصی فوجی آپریشن میں نیٹو ریاستوں کی مداخلت سے منسلک ابھرتے ہوئے خطرات سے خبردار کرنے پر مجبور ہیں۔” روسی سفیر نے مزید کہا کہ نیٹو کے سیاست دانوں کی موجودہ قیادت واضح طور پر جوہری خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔

اس حوالے سے روسی سفارت کار نے ایک سوویت اور ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیا، جو “دوسری جنگ عظیم سے گزرے اور ذاتی تجربے سے جانتے تھے کہ لاکھوں لوگوں کا خون اور عذاب کیا ہوتا ہے”۔ انتونوف نے کہا کہ روس اس فوجی آپریشن سے منسلک خطرات سے مغربی ممالک کو آگاہ کرتا رہے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل