ہومانٹرنیشنلروس کے ساتھ تجارت میں روسی روبل استعمال کریں گے، بیلاروس

روس کے ساتھ تجارت میں روسی روبل استعمال کریں گے، بیلاروس

روس کے ساتھ تجارت میں روسی روبل استعمال کریں گے، بیلاروس

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیلاروس اور روس نے باہمی تجارتی کی ادائیگیوں کو روسی روبل کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس میں ملک کو روسی توانائی کے وسائل کی فراہمی بھی شامل ہے۔ لوکاشینکو نے کہا ہم آسانی سے روسی روبل میں تجارت کر رہے ہیں، وہاں اپنا سامان بیچ رہے ہیں، روسی روبل وصول کر رہے ہیں اور روسی روبل کے بدلے گیس اور تیل خرید رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی ڈالر پر انحصار کرنا چھوڑ دیا ہے.

اس کے علاوہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے مغرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع کو ختم کرے اور روس کے ساتھ محاذ آرائی ترک کرے۔ انہوں نے کہا میں اب بھی مغرب سے یہ کہہ رہا ہوں: اس تنازعہ کو روکنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس تصادم کی کسی کو ضرورت نہیں ہے، لوگ مر رہے ہیں۔ اسے رکنے کی ضرورت ہے. انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا میں روس کی پوزیشن کو 100 فیصد جانتا ہوں۔ میں مغرب کی پوزیشن کا تصور کر سکتا ہوں۔ مفادات آپس میں ٹکرا چکے ہیں اور آپ اس سے انکار بھی نہیں کرتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل