ہومانٹرنیشنلاسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ایرانی شہری کو پھانسی کی...

اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا

اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ایرانی شہری کو پھانسی کی سزا دے دی گئی. ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک ایرانی نژاد سویڈش شہری کو سزائے موت سنائی ہے۔ نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ احمد رضا جلالی کو رواں ماہ ہی پھانسی دے دی جائے گی۔

احمد رضا جلالی جو ایک میڈیکل ڈاکٹر اور محقق ہیں کو 2016 میں ایران کے ایک تعلیمی دورے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور 21 مئی کو ان کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا جائے گا۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2019 میں سویڈش حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے ایرانی پراسیکیوشن کے سابق اہلکار حامد نوری کو بین الاقوامی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں سویڈن میں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

حامد نوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 1988 میں ایران کے شہر کرج کی گوہردشت جیل میں حکومتی احکامات پر سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر آئی ایس این اے کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ سویڈن کے قانون کے تحت، عدالتیں سویڈش شہریوں اور دیگر شہریوں کے خلاف بیرون ملک ہونے والے بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلا سکتی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سویڈش سفیر کو طلب کر کے ’ان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے آگاہ کیا جو سویڈش پراسیکیوٹر نے نوری کے عدالتی کیس کے دوران ایران کے خلاف عائد کیے تھے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل