یوکرین میں روس کا آپریشن پلان کے مطابق جاری ہے، کریملن
ماسکو(صداۓ روس)
بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ (روس کا فوجی آپریشن طویل ہوگیا ہے) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے. واضح رہے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جمعرات کو کہا کہ ان کے پاس یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے بارے میں کافی معلومات نہیں ہیں، لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کی توقعات کے برعکس یہ آپریشن طویل ہوگیا ہے.
یاد رہے 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کا یوکرین کے علاقوں پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اور اس کا مقصد ملک کو غیر فوجی اور غیر فعال کرنا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 19 اپریل کو انڈیا ٹوڈے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس کا مقصد دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو مکمل طور پر آزاد کرانا تھا۔ پیسکوف نے 21 اپریل کو کہا کہ خصوصی فوجی آپریشن “منصوبہ کے مطابق جاری ہے۔