ہومتازہ ترینسائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ سے سینکڑوں گھر تباہ

سائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ سے سینکڑوں گھر تباہ

سائبیریا کے جنگلات میں لگی آگ سے سینکڑوں گھر تباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی میڈیا نے ہنگامی خدمات کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز سائبیریا کے کچھ حصوں میں جنگل میں لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق کم از کم 17 افراد مبینہ طور پر آگ میں زخمی ہوئے، اور 14 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ روس کے کراسنویارسک کے علاقے کو بھی ہفتے کے روز تیز ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے دارالحکومت کراسنویارسک میں مٹی کا طوفان بھی آیا۔ علاقائی ہنگامی وزارت کے دفتر نے RIA نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صوبے میں 480 سے زیادہ عمارتیں آگ سے تباہ ہو گئی ہیں۔ Komsomolskaya Pravda اخبار نے ہنگامی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تقریباً 350 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری بستیوں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے، جب کہ سیاہ دھویں کے گہرے بادل گھروں کے اوپر لپٹے ہوئے ہیں۔ دیگر تصاویر میں تباہی کے بعد کا نتیجہ دکھایا گیا ہے، بشمول درجنوں جلی ہوئی کاریں اور آگ سے تباہ ہونے والے وسیع علاقے سے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے. تیز ہواؤں نے جنگل کی آگ کے تیزی سے پھیلنے میں مدد دی ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراسنویارسک کے علاقے میں ہوا کی رفتار 40 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گئی۔ طوفانی موسم نے مبینہ طور پر بجلی کی کچھ لائنوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فرہمی معطل ہوگئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل