رواں سال حج کے لئے مخصوص عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
رواں سال حج کے لئے مخصوص عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا . سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکورونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی۔ یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئےکوٹے کے مطابق ہے۔