ہومانٹرنیشنلسری لنکا میں بحران، صورت حال خانہ جنگی کی طرف جانے لگی

سری لنکا میں بحران، صورت حال خانہ جنگی کی طرف جانے لگی

سری لنکا میں بحران، صورت حال خانہ جنگی کی طرف جانے لگی

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا میں بحران صورت حال خانہ جنگی کی طرف جانے لگی. سری لنکا میں صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے جبکہ صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ کولمبو سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر کے حامیوں کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔
کولمبو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک سو نواسی سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ایمرجنسی لگنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوں گے۔ خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل