ہومانٹرنیشنلسری لنکا میں بدترین مظاہرے، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش

سری لنکا میں بدترین مظاہرے، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش

سری لنکا میں بدترین مظاہرے، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا میں بدترین مظاہرے، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیے گئے. سری لنکا میں مالیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور جھڑپوں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق راجا پاکسےکے وزارت عظمیٰ سے استعفےنے ان کے حامیوں کو بھی مشتعل کردیا جس پر انہوں صدارتی دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے حکومت مخالف مظاہرین پر حملہ کردیا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

اس کے علاوہ سری لنکا میں مظاہرین نے حکومتی حامیوں سے پرتشدد جھڑپوں کے بعد حکمران راجا پکشے خاندان اور متعدد اراکین اسمبلی کے گھر جلا ڈالے ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران پر شروع ہونے والے احتجاج کے باعث وزیر اعظم مہندا راجا پکشے مستعفی ہو چکے ہیں لیکن گزشتہ دن تشدد سے بھرپور رہا۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت مخلاف مظاہرین صرف وزیر اعظم کے استعفی سے مطمئن نہیں اور انھوں نے مہندا راجا پکشے کے سرکاری گھر کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس وقت مہندا راجا پکشے اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

مختلف جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،کرفیو کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے، ہلاک افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کولمبو سے باہر ہونے والی جھڑپوں میں حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اماراکیرتھی نے اپنی کار کے سامنے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کی جس میں سے ایک شخص دم توڑ گیا، مظاہرین سے بچنےکے لیے رکن پارلیمنٹ نےخودکو گولی مارلی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل