ہومتازہ ترینتین ماہ بعد روس اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ

تین ماہ بعد روس اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ

تین ماہ بعد روس اور امریکی وزرائے دفاع کا رابطہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیردفاع کا پینٹاگون کے سربراہ سے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی ہے. روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس گفتگو کے دوران یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس گفتگو میں وہ تمام موضوعات شامل تھے جن کا تعلقات اکریں میں جاری آپریشن تھا اور اس مسئلہ پر روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فون پر بات کی۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے امریکی فریق کی پہل پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ فریقین نے بین الاقوامی سلامتی کے موجودہ مسائل بشمول یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس سے قبل کہا تھا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک ملی سے فون پر بات کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل شوئیگو اور آسٹن کے درمیان پچھلی ٹیلی فون کال 18 فروری کو ہوئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل