ہومتازہ ترینروسی فوجی اتحاد کو یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں پر تشویش

روسی فوجی اتحاد کو یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں پر تشویش

روسی فوجی اتحاد کو یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں پر تشویش

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کی جانب سے اس تقریب کے لیے تیار کردہ مواد کے مطابق، روس اور سابقہ سوویت ریاستوں کے فوجی اتحاد اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم میں شامل ممالک کے رہنما تنظیم کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہی اجلاس کے دوران گہرے فوجی تعاون اور بائیو سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا. کریملن کے مطابق روسی فوجی اتحاد کے ممالک موجودہ اور نئے چیلنجوں اور خطرات بشمول افغانستان سے پیدا ہونے والے خطرات کی ایک پوری رینج پر گہرے فوجی تعاون اور زیادہ موثر تعامل پر تبادلہ خیال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور وہ بائیو سیکیورٹی کے مسئلے پر بھی توجہ دیں گے۔ قبل ازیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ قائدین اپنے اجتماعی حفاظتی نظام، امن برقرار رکھنے کی صلاحیت، اور بحرانوں کے لیے تیز رفتار ردعمل کے طریقہ کار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اس تجربے کو دیکھتے ہوئے جو تنظیم کو قازقستان میں اپنے امن آپریشن کے دوران حاصل ہوا تھا۔

واضح رہے CSTO ایک پوسٹ سوویت سیکورٹی تنظیم ہے، جو چھ ممالک کو متحد کرتی ہے جس میں آرمینیا، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان شامل ہیں۔ اس تنظیم کے قیام کے معاہدے پر آرمینیا، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے 15 مئی 1992 کو دستخط کیے تھے (ازبکستان نے 2012 میں CSTO کو چھوڑ دیا تھا)۔ آذربائیجان، جارجیا اور بیلاروس نے 1993 میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی، آذربائیجان اور جارجیا نے 1999 میں اس تنظیم کو چھوڑ دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل