یورپی یونین کو دھچکا، آسٹریا نے نیوٹرل ہونے کا اعلان کردیا
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ آسٹریا نیٹو کا رکن نہیں ہے اور اس کا مستقبل قریب میں بھی نیٹو کا رکن ملک بننے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نیٹو فوجی بلاک میں شامل ہونے کی سویڈش اور فن لینڈ کی خواہشات کے بارے میں ان کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر، شلن برگ نے کہا کہ وہ ہیلسنکی اور سٹاک ہوم کے فیصلوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لیکن یہ ان کا فیصلہ ہے ہمارا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریا ایک غیر جانبدار ملک کے طور پر اپنی پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا، انہوں نے کہا تاہم سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے ایک “واضح اشارہ” قرار دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو کی پالیسیاں ناقص ہیں۔
آسٹریا کے وزیر نے کہا کہ صدر پوتن نے نیٹو کو مزید متحرک بنایا اور اس ہی وجہ سے سویڈن اور فن لینڈ دونوں ممالک نیٹو میں شامل ہونے پر مجبور ہوئے. دوسری طرف سٹاک ہوم اور ہیلسنکی نے نیٹو فوجی بلاک میں شمولیت کے لیے اپنی آمادگی کا باضابطہ اعلان کیا۔ ماسکو نے بارہا خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کی صورت میں اسے جواب دینا پڑے گا۔ روس نے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی توسیع کو اپنی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ سمجھتا ہے۔