ہومانٹرنیشنلامریکہ میں غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

امریکہ میں غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

امریکہ میں غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ میں غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا. امریکہ میں افراط زر اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کی روزمرہ کی زندگی پر منفی اثر پڑا ہے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی عوام کو اپنے روزمرہ کے اخراجات کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کے با‏عث عوام کوانھیں خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ امریکی لیبرڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں اپریل دوہزاراکیس کے مقابلے میں دوہوار بائیس میں غذائی چیزوں کی قیمتوں میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ہوا ہے یہ گذشتہ اکتالیس برس میں امریکہ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کی سب سے بڑی شرح ہے ۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں ایندھن اورکرایے میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

امریکی ادارے موڈیز کے تجزیہ نگار مارک زینڈی کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فیملی کو دوہزاربائیس میں دوہزاراکیس کے مقابلے میں مشابہ سروسز کے لئے چارسوپچاس ڈالر زیادہ خرچ کرنا پڑرہا ہے اوراس کی وجہ افراط زر کی شرح میں اضافہ ہے ۔ امریکہ میں ایندھن سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں