صدر پوتن روسی فوج میں شامل مسلمان فوجیوں کی بہاردی سے متاثر
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے روسی مسلمان فوجیوں کی بہادری، حوصلے اور قربانیوں کی تعریف کی ہے۔ صدر پوتن نے تاتارستان میں اسلام کے 1,100 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں مصروف مسلمان فوجی بہادری، ہمت اور خود قربانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کریملن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے بیان میں روسی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ روسی مسلمانوں کی نئی نسل اپنے پیشروؤں کی روایات اور طریقوں کا احترام کرتی ہے، جبکہ حب الوطنی اور انصاف کے نظریات پر کاربند رہتی ہے، جو ان کے آباؤ اجداد نے سکھائے تھے۔
صدر پوتن نے کہا کہ روس تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انسانی مسائل کے حل میں مزید تعاون کو فروغ دینے کے لئے مسلم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تعلقات میں بلیک میلنگ، امتیازی سلوک اور سیاسی یا اقتصادی حکم نامے کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے، علاقائی اور عالمی ایجنڈے پر بہت سے اہم مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کو مربوط کر رہے ہیں۔