بین الاقوامی روس – اسلامک ورلڈ قازان 2022 سمٹ میں پاکستان کی شرکت
قازان اشتیاق ہمدانی
روسی جمہوریہ تاتارستان کے شہر قازان میں شروع ہونے والا 13ویں بین الاقوامی اقتصادی سمٹ “روس – اسلامک ورلڈ: کازان 2022” جاری ہے۔ 13ویں سربراہی اجلاس، جس کا عالمی میڈیا پارٹنر انادولو ایجنسی ہے، کا مقصد روس اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس سمٹ میں روس میں متعین پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نمایندگی کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز انھوں نے تاتارستان کے صدر رستم منی خان اوف سے ملاقات بھی کی۔ اس سمٹ میں 72 ممالک کے وفود شریک ہیں جبکہ COMSTEC کی سائنسی اور تکنیکی تعاون پر وزارتی قائمہ کمیٹی کے جنرل کوآرڈینیٹر؛ محمد اقبال چوہدری نے صدر پاکستان کی نگرانی میں COMSTEC کے کردار اور کاوشوں پر مفصل رپورٹ پیش کی۔
جس کو دلچسپی کے ساتھ سنا گیا۔ جبکہ مسلم اکثریتی جمہوریہ داغستان کے سابق صدر رمضان گدزیموراڈووچ عبدالطیف نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران COMSTEC کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے پاکستان اور COMSTEC کے کردار کی بھرپور الفاظ میں تعریف کی ۔ اور انہوں نے تسلیم کیا کہ COMSTEC کا او آئی سی کے پلیٹ فارم کے ساتھ کردار ناقابل فراموش ہے۔ انھوں روسی تنظیموں کو مشورہ دیا کہ وہ COMSTEC کے تجربات کا دائرہ اٹھائیں، اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔
پاکستان کی جانب سے روس میں متعین پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے نمایندگی کی۔ جبکہ COMSTEC کے کوآرڈینیٹر محمد اقبال چودھری، نے صدر پاکستان کی سربراہی میں COMSTEC کی سرگرمیوں پر مفصل رپورٹ پیش کی۔ روس کی مسلم اکثریتی ریاست داغستان کے سابق صدر رمضان حاجیمرادووچ عبدالتیفوف نے اپنے حال ہی میں ہونے والے دورے پاکستان کے تناظر میں COMSTEC کی کامیابیوں کا زکر کیا ۔ اور روسی تنظیموں کو مشورہ دیا کہ وہ ربراہی میں COMSTEC کے تجربات سے دائرہ اٹھائیں اور بہترین نتائج کے لئے یکجا ہو کر کام کریں ۔