ہومتازہ ترینروس نے فن لینڈ کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

روس نے فن لینڈ کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

روس نے فن لینڈ کو بھی گیس کی فراہمی روک دی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی کمپنی گیز پروم ایکسپورٹ نے کہا کہ فن لینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائی آج ہفتے کے روز سے روک دی جائے گی. اس سے قبل فن لینڈ کے سرکاری توانائی گروپ گیسم کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کے روس نے فن لینڈ کی گیس بند کردی ہے. روسی کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کے دن کے اختتام تک معاہدے کے مطابق ادائیگی کی آخری تاریخ گزر چکی ہے اور روسی کمپنی گیز پروم ایکسپورٹ کو اپریل میں گیس کی فراہمی کے لیے گیسم سے ادائیگی موصول نہیں ہوئی جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے. اس سلسلے میں گیز پروم ایکسپورٹ نے گیسم کو 21 مئی 2022 سے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی کی معطلی کے بارے میں مطلع کیا اور جب تک ادائیگی صدارتی فرمان کے ذریعے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق روسی روبل میں نہیں ہو جاتی گیس کی مزید ترسیل نہیں کی جا سکتی۔

گیسوم نے جمعہ کے روز پہلے اعلان کیا تھا کہ روسی فریق نے اسے گیس کی بندش کے بارے میں مطلع کر دیا ہے کہ اگر وہ روبل میں مستقبل کی سپلائی کی ادائیگی میں ناکام رہتا ہے تو گیس کی فراہمی جاری نہیں رہ سکتی۔ تاہم فن لینڈ کی کمپنی نے مزید کہا کہ وہ گیس کی ادائیگی کے نئے نظام کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اورمقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گیز پروم ایکسپورٹ نے کہا کہ وہ دستیاب ذرائع سے اس مقدمے کی کارروائی میں اپنے مفادات کا دفاع کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل