ہومتازہ ترینروسی روبل امریکی ڈالرکو کمزور کرتے ہوئے 7 سال کی بلند ترین...

روسی روبل امریکی ڈالرکو کمزور کرتے ہوئے 7 سال کی بلند ترین سطح پر

روسی روبل امریکی ڈالرکو کمزور کرتے ہوئے 7 سال کی بلند ترین سطح پر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی روبل امریکی ڈالرکو کمزور کرتے ہوئے 7 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا. روسی کرنسی روبل کی قدر میں سن 2015 کے بعد حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔ روس کے اہم سی آئی بینک کے مطابق گیس کی فروخت کی وجہ سے روبل کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ جون سن 2015 کے بعد گزشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ روسی کرنسی روبل کی ڈالراور یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافے نے ماہرین کو ششدر کر دیا ہے۔ روس کے مطابق یورپ کے چون اہم کسٹمرز نے گیزپروم بینک میں اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔ ان کسٹمرز کو ہدایت دی گئی تھیں کہ وہ گیس کی خریداری کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کریں اور اس مناسبت سے ماسکو حکومت کی مہلت بھی ختم ہونے کو ہے۔ ان اکاؤنٹس کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے 54 یورپی خریداروں نے اس کے گیز پروم بینک میں اکائونٹ کھلوائے جس سے روبل کی شرح تبادلہ دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اکاؤنٹ کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔ ماہرین کا خیال ہے کہ روبل کی قدر میں اضافے کی سب سے اہم وجہ ماسکو حکومت کا یورپی اقوام کو گیس و تیل کو خریداری پر ادائیگیاں یورو کی بجائے روبل میں کرنے کا فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جاری آپریشن کے بعد مغربی اقوام نے چوبیس فروری کو اس پر کئی قسم کی اقتصادی و سماجی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل