ہومتازہ ترینامریکا اوربرطانیہ سے مالی امداد لینے والے ممالک کا مقدرغلامی ہے، روس

امریکا اوربرطانیہ سے مالی امداد لینے والے ممالک کا مقدرغلامی ہے، روس

امریکا اوربرطانیہ سے مالی امداد لینے والے ممالک کا مقدرغلامی ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدارتی معاون ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ مغرب یوکرین کو مالی اور سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ باندھنے کی کوشش کر رہا ہے اور یوکرین کی آنے والی نسلوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے بیلاروس کے ONT ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مغرب یوکرین کو غلام بنانے کے لیے، اسے مالی اور سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ باندھنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بدقسمتی کے ساتھ یوکرین کو ایک کالونی میں تبدیل کر دے گا۔ میڈنسکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی افریقی ملک کو تکلیف پہنچانا نہیں ہے لیکن ایسی قوموں کا مقدار ہمیشہ زوال پذیر ہوتا ہے جو برطانویوں اور امریکیوں سے اس طرح کی مدد لیتی ہیں۔ لہٰذا اس لئے انہیں اس طرح کی مدد لینے کے بارے میں دو بار سوچنا چاہئے۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ یوکرین کے حکام اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ مغرب سے مدد لینے کی ان کی عوام کو کیا قیمت چکانی پڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حکمرانی کرنے والے لوگ احمق لوگ نہیں ہیں، وہ اسے بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں انھیں نہیں بلکہ یوکرین کی آنے والی نسلوں کو اس امداد قیمت چکانی پڑے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل