ہومپاکستانبلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کے سامنے حکومت پاکستان بے بس

بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کے سامنے حکومت پاکستان بے بس

بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کے سامنے حکومت پاکستان بے بس

اسلام آباد (صداۓ روس)
بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کے سامنے حکومت پاکستان بے بس دکھائی دے رہی ہے. بلوچستان کے شمالی ضلع شیرانی میں چلغوزے کے ایک بڑے اور نایاب جنگل میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 18 مئی کو لگنے والی یہ آگ اب تک 6 کلو میٹر سے زائد رقبے تک پھیل چکی ہے۔ تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ حکومتی اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال نہیں بجھائی جا سکی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خصوصی آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں قدرتی افات کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں ۔

حکام کے مطابق آگ بجھانے کے اس آپریشن میں حصہ لینے کے لیے ایرانی ماہرین بھی شیرانی پہنچ رہے ہیں جو کہ ایک خصوصی فائر فائٹنگ طیارے کے ذریعے آگ بجھانے کے آپریشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کے اہلکار، محمد اقبال شیرانی کہتے ہیں کہ چلغوزے کے جنگل میں لگنے والی آگ سے جنگلی حیات کی پناہ گاہوں کو بڑؑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمی حرارت اور تیز ہواؤں کے باعث شیرانی کے اس جنگل میں آگ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ آگ بجھانے کے لیے شروع میں ہی اگر فوری اقدامات کیے جاتے تو تباہی اس قدر زیادہ نہیں ہوتی۔ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر تین افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ اب بھی ریسکیو ورکزر کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ یہاں جو قریبی دیہات واقع ہیں وہاں کی آبادی بھی کافی تشویش کا شکار ہے ۔‘‘ شدید گرم موسم میں پھیلنے والی آگ بجھانے کے اس خصوصی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے کوئٹہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی ضلع شیرانی کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی تھی ۔ اس اجلاس میں وزیراعظم کو شیرانی کے جنگل میں پھیلنے والی اگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل