امریکا میں خشک دودھ کی قلت سے شیرخوار اسپتالوں میں داخل
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
خشک دودھ کی قلت سے امریکی شیرخوار اسپتالوں میں داخل ہونے لگے ہیں. شمالی امریکی ریاست کیرولینا میں خشک دودھ کی کمی بچوں کے لئے غذائی قلت اور انکے اسپتالوں میں داخل ہونے کا باعث بنی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کیرولینا کے اسپتال کے ترجمان ہیذر ام وولوین نے کہا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے یہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ وولوین نے مزید کہا کہ ان بچوں کو ماہرین خوراک کی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں لازمی کیلری کے ساتھ اور ضرورت کے مطابق خشک دودہ یا کوئی دوسری خوراک فراہم کی جائے۔ ایسی حالت میں جب امریکہ کو مالی مسائل بالخصوص خشک دودھ کی کمی کا سامنا ہے ، جنگ کے میدان میں بائیڈن حکومت کی جانب سے یوکرین کی بھاری بھرکم مالی امداد، واشنگٹن میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ ہفتے تینتالیس فیصد خشک دودھ کی قلت ریکارڈ کی گئی۔