روس یوکرین میں جیت گیا تو مغرب بھی محفوظ نہیں ہوگا، برطانیہ
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ اگر روس یوکرین میں کامیاب ہو جاتا ہے تو مغربی ممالک خود کو محفوظ محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے پراگ کا دورہ کرتے ہوئے ایک تقریر میں کہا “ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ یوکرین آزادی کی اس عظیم جنگ میں کامیابی حاصل کرے،” ٹرس نے کہا کہ روس نہ صرف یوکرائنی عوام کے خلاف بلکہ مغربی ممالک میں “آزادی، خودمختاری اور قانون کی حکمرانی” کے خلاف بھی کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرروسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو ہم دوبارہ کبھی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کریں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس کا ہمیں طاقت کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یوکرین کی صرف باتوں سے ہی نہیں بلکہ عملی طور پر فوجی امداد کر کے روس کو روکنا ہوگا ورنہ روس کی جیت سے مغرب کی سلامتی خطرے میں پڑھ جائے گی.